آئل ریفائنری کاقیام ٹیکنیکل وفد سعودیہ بھیجنے کا فیصلہ
وزیراعظم کی ریفائنری معیارات اور ممکنہ شرائط کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 12ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری لگانے کے معاملے پرپاکستان نے 8رکنی اعلی سطحی ٹیکنیکل وفد کو سعودی عرب بھیجنے کی کا فیصلہ کیا ہے.
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ریفائنری معیارات اور ممکنہ شرائط کو حتمی شکل دینے کی ہدایات کر دی ہیں۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق سعودی آرامکو کے ساتھ پارکو آئل ریفائنری اور پی ایس او بھی شراکت داری کریں گے۔
سعودی عرب کا دورہ کر نے والے وفد میں شامل پیٹرولیم ڈویژن کے افسران کے کوائف اور اخراجات کی تفصیلات وزارت خزانہ نے طلب کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل تمام شرائط اور تکنیکی معیارات پر کام مکمل کیا جائے گا، نئی ریفائنری کی 2028 میں تعمیرمکمل ہونے کے بعد سے پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی تیاری میں خودکفیل ہوجائے گا۔