راولپنڈی میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر پی ٹی آئی مظاہرین کا دھاوا

راولپنڈی کی خاتون رکن سماویا طاہر نے کارکنوں کو ایکسپریس کی ٹیم پر حملے کے لیے اکسایا

فوٹو فائل

تحریک انصاف کے کارکنوں نے آزاد صحافت کرنے کی پاداش میں نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر دھاوا بول دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ہونے والے مظاہروں کی کوریج کرنے پر ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملہ کردیا۔


مظاہرین کی جانب سے صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے میں مصروف ٹیم کو فوری طور پر مظاہرے کی جگہ سے ہٹنے کی ہدایت کی گئیں۔

ایکسپریس ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی خاتون رکن سماویا طاہر نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملے کےلیے اکسایا تھا۔
Load Next Story