پی ٹی آئی مظاہرے کے دوران ذہنی بیمار شخص کی خودکشی کی کوشش
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زینت اللہ نے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر ہائی وولٹیج تاروں کو ہاتھ لگایا
راولپنڈی مری روڈ پر پی ٹی آئی مظاہرے کے دوران ذہنی بیمار شخص کی بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ذہنی بیمار شخص زینت اللہ نے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر ہائی وولٹیج تاروں کو ہاتھ لگایا جس پر اسے کرنٹ کے شدید جھٹکے لگے اور زمین پر آگرا۔
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوری زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ خودکشی کی کوشش میں زخمی شخص ذہنی مریض ہے۔