انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل سے قبل روہت شرما زخمی ہوگئے
بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف 10 نومبر کو ناک آؤٹ میچ کھیلے گی
ٹی20 ورلڈکپ میں سیمی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران روہت شرما کے بازو پر گیند لگی جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئے تھے تاہم وہ نیٹس میں پریکٹس کررہے ہیں۔
بھارتی کپتان کی چوٹ کے حوالے سے بی سی سی آئی کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، اسکین اور طبی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد معلومات میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا سیمی فائنل انگلینڈ کے خلاف 10 نومبر کو کھیلے گی۔