رانگ جانے والے دو موٹرسائیکل سوار نوجوان بس تلے کچل کر ہلاک
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں نوجوان آپس میں گہرے دوست تھے
کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ پر رانگ وے جانے والے دو موٹرسائیکل سوار نوجوان مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس تلے کچل کر ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیں۔ کلری تھانے کی حدود ماڑی پور روڈ پر مچھرکالونی کے قریب سڑک کی مخالف سمت سے آنے والے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان 30 سالہ فیصل اور 27 سلاح عامر سامنے سے آنے والی تیز رفتار روٹ نمبر5 N کی مسافر منی تلے کچل کر ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں نوجوان آپس میں گہرے دوست اور مچھر کالونی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
واقعے کے بعد منی بس کا ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے منی بس تحویل میں لے کر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔