حکومت کا یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان
وزیر اعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی۔
وفاقی حکومت نے یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کی چھٹی بحال کرتے ہوئے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم آفس نے اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نومبر میں علامہ اقبال کی شاعری اور نظریات کو اجاگر کرنے کے لیے 22 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ماہ نومبر میں علامہ اقبال کے حوالے سے ملک بھر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش نو نمبر کو ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا ۔
علامہ محمداقبال 9نومبر1876ء کو اقبال منزل سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، وہ فارسی اور اردو کے مایہ ناز شاعروں میں سے ایک تھے۔