فلموں میں کام کے دباؤ کی وجہ سے ورون دھون مہلک اعصابی بیماری کا شکار

مجھے ویسٹیبولر ہائپو فنکشن نامی بیماری ہوگئی ہے، ورون دھون

(فائل فوٹو)

بالی ووڈ اداکار ورون دھون کا کہنا ہے کہ فلموں میں کام کے دباؤ نے انہیں مریض بنادیا ہے اور وہ ایک مہلک اعصابی بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں ورون دھون نے انکشاف کیا کہ پچھلی فلم میں زیادہ کام کرنے کی وجہ سے انہیں ویسٹیبولر ہائپو فنکشن (Vestibular hypofunction) نامی بیماری لاحق ہوگئی، جس نے انہیں بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

ورون دھون نے بتایا کہ کورونا وبا کے بعد وہ اپنی فلموں کے حوالے سے بہت زیادہ ذہنی دباؤ محسوس کرنے لگے ہیں اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پچھلی فلم ''جگ جگ جیو ''کے لیے بہت محنت کی،ایسا لگا جیسے میں الیکشن لڑ رہا ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ میں نے فلم کے لیے اتنا دباؤ کیوں لیا۔
Load Next Story