دیامرمیں شرپسندوں نے لڑکیوں کا اسکول نذر آتش کر دیا

وادی داریل میں 3 حملہ آور رات کی تاریکی میں آگ لگا کر فرار، فرنیچر جل کر راکھ

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا واقعے کی تحقیقات اور اسکول کی فوری مرمت کا حکم فوٹو : فائل

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی وادی داریل میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے اسکول کو رات کی تاریکی میں نذر آتش کر دیا۔

دیامر پولیس ایمرجنسی کنٹرول روم کے مطابق رات کے وقت 3 شرپسند اسکول کو آگ لگاکر فرار ہوگئے۔ نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔


ایف آئی آر کے مطابق شرپسندوں نے گرلز مڈل اسکول کو آگ لگائی اور فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں فرنیچر اور دیگر سامان مکمل طور پر جل گیا۔

حکومتی ترجمان علی تاج کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس واقعہ کی تحقیقات اور اسکول کی فوری مرمت کر کے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسکول کو آگ لگانے کی ذمہ داری کا ابھی تک کسی نے دعویٰ نہیں کیا۔
Load Next Story