سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ کا ڈی جے کالج کا دورہ

صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ عبدالعلیم لاشاری نے ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی کے ہمراہ تاریخی ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کراچی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے کالج کے مختلف کلاس رومز، لیبارٹریز اور جمنازیم کا دورہ کیا۔ کالج کی نئی اور پرانی عمارتوں کے دورے کے دوران انہوں نے صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر صفائی کے انتظامات کرنے کا حکم دیا۔


انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر محمد علی مانجھی کو ہدایت کی کہ وہ ڈی جے سائنس کالج کراچ�


انہوں نے کالج کے طلباء سے ملاقات کی اور کالج کے تعلیمی ماحول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ایجوکیشن ورکس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ کالج کے ایم اینڈ آر کام مکمل کریں۔

Load Next Story