ٹی20 ورلڈکپ پاکستان اور بھارت کا فائنل نہیں دیکھنا چاہتے انگلش کپتان

روایتی حریفوں کے درمیان فائنل نہ ہونے دینے کی کوشش کریں گے، جوز بٹلر

روایتی حریفوں کے درمیان فائنل نہ ہونے دینے کی کوشش کریں گے، جوز بٹلر (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کے امکانات کو مسترد کردیا۔

انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقینی طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل نہیں دیکھنا چاہتے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ایسا نہ ہو۔


مزید پڑھیں: کیا حارث اور بابر سیمی فائنل میں اوپننگ کریں گے؟

انگلش ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت ٹی20 فارمیٹ مضبوط سائیڈ ہے، طویل عرصے سے مستقل مزاجی کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن ہم ایونٹ جیتنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

قبل ازیں بھارت اور انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے سیمی فائنل سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی، جیتنے والی ٹیم ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔
Load Next Story