اداکارہ مدیحہ رضوی اور اداکارحسن نعمان میں طلاق ہوگئی

اپنی دونوں بیٹیوں کی پرورش ایک خاندان کی طرح کریں گے ، مدیحہ رضوی

دونوں نے باہمی اتفاق رائے سے طلاق کا فیصلہ کیا،مدیحہ رضوی:فوٹو:فائل

اداکارہ مدیحہ رضوی اور اداکار حسن نعمان کے درمیان شادی کے 8 سال بعد طلاق ہوگئی۔

مدیحہ رضوی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اور حسن نعمان نے شادی کو بچانے کے لیے بہت کوشش کی۔ کچھ دن علیحدہ رہ کر بھی دیکھا لیکن پھر اتفاق رائے سے دونوں نے طلاق کا فیصلہ کیا۔








View this post on Instagram


A post shared by Madiha Rizvi Official (@diyariz)






مدیحہ رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی دونوں بیٹیوں کے لیے اچھے والدین کے فرائض نبھاتے رہیں گے۔ اس مشکل گھڑی میں اپنے فینز اور میڈیا سے ہماری نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔

اداکارہ مدیحہ رضوی ماضی کی فلم اسٹار دیبا بیگم کی بیٹی ہیں جبکہ اداکار نعمان حسن ٹی وی اور فلم کے ویٹرن اداکار رشید ناز کے بیٹے ہیں۔
Load Next Story