ٹی20 ورلڈکپ کیا رضوان بابر کی جوڑی نے ناقدین کو جواب دیدیا

نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں اوپنرز کی ففٹیز

نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں اوپنرز کی ففٹیز (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 ورلڈکپ میں سست اوپننگ اسٹینڈ کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والے اوپنرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر ڈالا۔

سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز نے پاکستان کو 153 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جس کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنرز نے 105 رنز کا آغاز فراہم کیا اور فتح کی بنیاد رکھی۔


سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کپتان بابراعظم نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 57 رنز اسکور کرتے ہوئے فارم بحال کی۔

مزید پڑھیں: کیا حارث اور بابر سیمی فائنل میں اوپننگ کریں گے؟

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں دونوں اوپنرز بڑی پارٹنرشپ بنانے میں ناکام رہے تھے جبکہ بنگلہ دیش کیخلاف 57 رنز اوپننگ آغاز فراہم کیا تھا لیکن دونوں بیٹرز شدید مشکلات کا شکار رہے تھے۔
Load Next Story