سیمی فائنل میں فتح پر صدر مملکت وزیراعظم اور آرمی چیف کی قومی ٹیم کو مبارک باد
صدر مملکت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 'شاہین آفریدی، بابراعظم، محمد رضوان اور ہمارے مستقبل کے اہم کھلاڑی محمد حارث سمیت پوری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا'۔ انہوں نے لکھا کہ گرین شرٹس یقیناً ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں، فائنل کے لیے ہماری ڈھیروں نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ جیت آپ کی ہوگی۔
گرین شرٹس یقینا ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں۔ فائنل کے لیے ہماری ڈھیروں نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ جیت آپ کی ہوگی۔ 👏🏻👏🏻👏🏻
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہترین پرفارمنس کے ساتھ سیمی فائنل جیتنے پر ٹیم پاکستان کو مبارک باد، فائنل کے لیےگڈلک، پاکستان زندہ باد۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں مسلح افواج کی جانب سے بھی قومی ٹیم کو شاندار فتح پر مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
اُدھر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ویمنز ٹیم کو بھی آئرلینڈ کے خلاف کلین سوئپ کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، یوں ہی چمکتی دمکتی رہیں'۔
Heartiest congratulations to Pakistan Women Cricket Team for a clean sweep against Ireland in a three-match series.
You have made the nation proud.
Keep rising & shining!