حکومت ڈی جے سائنس کالج کو بند کرنا چاہتی ہے حافظ نعیم الرحمن

سازش کے تحت تاریخی عمارت پرقبضے کیلیے دفاترقائم کیے جارہے ہیں، حافظ نعیم

سازش کے تحت تاریخی عمارت پرقبضے کیلیے دفاترقائم کیے جارہے ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی۔ فوٹو: فائل

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ڈی جے سائنس کالج کو سندھ حکومت ایک سازش کے تحت بند کرنا چاہتی ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے انتہائی معیاری و تاریخی تعلیمی ادارے اور ہزاروں طلبہ و طالبات کوزیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے ڈی جے سائنس کالج کو سندھ حکومت کی جانب سے ایک سازش کے تحت بند کرنے اور سالانہ داخلوں میں بتدریج کمی کرنے اور تاریخی عمارت پر قبضے کے لیے دیگر سرکاری محکمے کے دفاتر قائم کرنے، کلاس روم و اساتذہ کی کمی کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کا ایک اور کراچی دشمن اور تعلیم دشمن اقدام قراردیا ہے۔


بیان میں انھوں نے متنبہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی سندھ حکومت کی اس مذموم سازش اورکوششوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیگی، حکومت ان کوششوں سے بازنہ آئی تو جماعت اسلامی اس کیخلاف بھر پوراحتجاج اورمزاحمت کریگی۔

اطلاعات کے مطابق ڈی جے کالج میں ہر سال سیکڑوں طلبہ کو داخلہ دیا جاتا تھاجس میں 85 فیصد کمی سامنے آئی ہے،کالج میں اساتذہ کی بھی کمی ہے۔
Load Next Story