1992 اور 2022 کے ورلڈکپ میں پاکستان کیلیے کیا مشترک ہے دلچسپ حقائق

ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا

ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا (فوٹو: کرک انفو)

سال 1992 میں پاکستان نے سابق وزیر اعظم اور کپتان عمران خان کی قیادت میں پہلا آئی سی سی ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا جو آسٹریلیا کی سرزمین پر کھیلا گیا تھا۔

رواں سال بھی آسٹریلیا ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ایونٹ میں قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا کسی معجزے سے کم نہیں تھا اور ایسا تب ہوا جب نیدر لینڈز کی ٹیم نے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دی۔

کون سی چیزیں 1992 اور 2022 کے ورلڈکپ میں مشترک ہیں آئیے جانتے ہیں۔

  • سال 1992 میں آسٹریلیا گروپ راؤنڈ سے باہر ہوگیا تھا، ایسا ہی کچھ ٹی20 ورلڈکپ میں ہوا ہے اور کینگروز کی ٹیم سپر 12 مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکی۔


  • پاکستان نے اپنا پہلا ابتدائی میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا تھا اور شکست ہوئی تھی، سال 2022 میں بھی ایسا ہی ہوا۔

  • 1992 میں بھارت نے پاکستان کو ہرایا تھا، اس بار بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا۔

  • پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں لگاتار تین میچز جیت کر ایونٹ میں کم بیک کیا تھا اور 2022 میں بھی ایسا ہی رہا۔

  • پاکستان سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہی جیتا تھا اور کیویز نے ہی پہلے بیٹنگ کی تھی، جبکہ 2022 کے ورلڈکپ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

  • دوسری جانب ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔


واضح رہے کہ یہ وہ عوامل ہیں جس کی بنیاد پر کرکٹ تجزیہ کار اور سابق کھلاڑی اس ورلڈکپ کو پاکستان کیلئے اہم قرار دے رہے ہیں۔

Load Next Story