عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق تحقیقات عوامی مفاد میں نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ

اس کیس سے ایک بچی کے بنیادی حقوق کا مسئلہ بھی جڑا ہے، عدالت

عدالت نے2019 میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کی تھی:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق تحقیقات عوامی مفاد میں نہیں ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی کو نامزدگی فارم میں ظاہر نہ کرنے پرنااہل قراردینے کی درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔


عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق الزام پر نااہلی مانگی گئی۔ اس کیس میں ایک بچی کے بنیادی حقوق کا مسئلہ بھی جڑا ہے۔عدالت کا اس کیس میں اختیار استعمال کرنے سے مبینہ بچی کے حقوق متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان 2018 میں پانچ حلقوں سے منتخب ہوئے تھے۔ان کی نجی زندگی سے متعلق تحقیقات عوامی مفاد میں نہیں۔

عدالت نے 21جنوری 2019 کو عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کی تھی۔
Load Next Story