فوجی راز فروخت کرنے پر امریکی بحریہ کے اہلکار اہلیہ کو سزا

امریکی بحریہ کے سابق انجینئر نے خفیہ معلومات کا ایس ڈی کارڈ سینڈوچ میں رکھ کر فروخت کی کوشش کی

امریکی بحریہ کے اہلکار نے ایک لاکھ ڈالر کے مساوی کرپٹو کرنسی کے عوض معلومات دینے کی حامی بھری:فوٹو:فائل

فوجی راز غیرملک کو فروخت کرنے پر امریکی بحریہ کے اہلکار اور اہلیہ کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے سابق انجینیئرجوناتھن ٹوبی چیف آف نیول آپریشنز کے دفتر میں کام کرتے تھے۔ انہیں ایک غیر ملک کو جوہری آبدوزوں سے متعلق خفیہ معلومات فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ان کی اہلیہ بھی اس کام میں شریک تھیں۔


ویسٹ ورجینیا کی عدالت نے جوناتھن کو 18 سال قید جبکہ ان کی بیوی ڈیانا کو 21 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جج کا کہنا تھا کہ ڈیانا راز فروخت کرنے کے پورے عمل کی سربراہی کررہی تھیں۔

جوناتھن آبدوز کی جوہری پروپلشن نظام کے ماہر ہیں۔ جاسوسی کی کوششوں کا آغاز 2020 میں ہوا تھا۔ جوناتھن نے جوہری آبدوز سے متعلق خفیہ معلومات کا ایس ڈی کارڈ پینٹ بٹر سینڈوچ میں رکھ کرانڈر کور آفیسر کو ایک لاکھ ڈالرکے مساوی کرپٹو کرنسی کے عوض بیچنے کی کوشش کی تھی۔
Load Next Story