پی ٹی آئی احتجاج سے پریشان عوام کو لیگی رہنما مشکلات سے نکالیں وزیر داخلہ
پی ٹی آئی کارکنان کے سڑکیں بند کرنے سے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، رانا ثناءاللہ
وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناءاللہ کا پی ٹی آئی کا سڑکیں بندکرنے کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی حفاظت اور سرکاری پروٹوکول میں پی ٹی آئی کارکنان کے سڑکیں بند کرنے سے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، عوام کے کاروبار،خوشی غمی میں شرکت اورتعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، مریض ہسپتالوں میں پہنچے سے قاصر ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نہ صرف ناقابل برداشت ہے بلکہ لاکھوں عوام کے لئے تکلیف دہ ہے، پی ٹی آئی کے مٹھی بھر کارکنان کرسیاں ڈال کر پولیس کی ایما پر گزشتہ چار روزسے عوام کو پریشان کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے ختم، نظام زندگی چار دن تک درہم برہم رہا
رانا ثنا نے کہا کہ حالیہ پریشان کن صورتحال سے عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے، ہم کسی قسم کا سیاسی تصادم نہیں چاہتے اور ناں ہی اسکی اجازت دے سکتے ہیں، لیکن اندیشہ ہے عوام اب عمران خان کے فسادی اور فتنہ انگیز پیروکاروں کا خود محاسبہ شروع کر دینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے اپیل بھی ہے کہ وہ عوام کو ان مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔