جنرل منیجرکے پی ٹی کا ڈیپ واٹر پورٹ کی پہلی تیار گودی کا دورہ
کنسلٹنٹ چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی موجودہ منصوبے کے تحت 4 گودیاں بنائے گی، جی ایم کو بریفنگ
MINGORA:
کراچی بندرگاہ کے جنرل منیجر آپریشن اظہر حیات نے جمعرات کو بندرگاہ کے دیگر سینئر منیجمنٹ افسران کے ساتھ پہلی مکمل ہونے والی گہرے پانی والی بندرگاہ کی گودی کا معائنہ کیا اور میرین پروٹیکشن کے تعمیراتی کام، ڈریجنگ اور ری کلیمینشین منصوبوں کا جائزہ لیا اور تفصیلات سے آگہی حاصل کی۔
اس موقع پر چیئرمین کے اضافی چارج کے حامل جنرل منیجر آپریشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان نئی گودیوں کی ڈیزائنڈ گہرائی 18 میٹر ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ کنسلٹنٹ چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی موجودہ منصوبے کے تحت 4 گودیاں بنائے گی جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 375 میٹر ہو گی اور پوری QUAY WALL کی لمبائی 1500 میٹر ہوگی اور، منصوبے کی مجموعی لاگت 18 ارب25 کروڑ60لاکھ روپے ہے، منصوبے کا 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اورتمام گودیاں ماہ دسمبر تک اسی سال ہی مکمل ہو جائیں گی، میرین پروٹیکشن ورک 19 ارب28 کروڑ80 لاکھ کی لاگت سے اسی سال کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔