سپریم کورٹ جسٹس اطہر من اللہ سمیت 3 ججز نے حلف اٹھا لیا
حلف اٹھانے والے نئے ججز میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں
سپریم کورٹ میں نئے ججز کی حلف برداری تقریب ہوئی، جس میں تین ججز نے حلف اٹھا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے نئے ججز میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔
تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، بارکونسل کے نمائندے، سینئر وکلا، لا افسران اور عدالتی افسران و عملے کے علاوہ ججز کی فیملی نے شرکت کی۔ تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی۔سپریم کورٹ میں تاحال مزید 2 ججز کی نشستیں خالی ہیں
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کچھ دن قبل ہی اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔