اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے بطور چیف جسٹس حلف اٹھا لیا

حلف برداری کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے حلف لیا (فوٹو ٹوئٹر)

جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے ان کے نئے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے، جس کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے چند روز قبل دی تھی۔
Load Next Story