ابابیل اسکواڈ کے چار اہلکاراغوا برائے تاوان کے جرم میں گرفتار مقدمہ درج
شہری کی شناخت پر اہلکاروں کو فوری حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا
ابابیل اسکواڈ کے چار اہلکاروں کو شہری کی شکایت پر اغوا برائے تاوان کے جرم میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ حیات آباد میں ابابیل اسکواڈ کے چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اہلکاروں پر شہری کے اغوا برائے تاوان کا الزام ہے۔ شہری کی شناخت پر اہلکاروں کو فوری حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق محکمہ پولیس میں خود احتسابی کے عمل پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، محکمہ میں کالی بھیڑوں پر نظر رکھنے کے لئے خصوصی طریقہ کار اپنایا گیا ہے، صرف رواں برس اختیارات سے تجاوز کرنے پر ایک سو کے قریب اہلکاروں کو برخاست کیا گیا ہے۔