چوہدری اسلم پرحملے کامبینہ ماسٹرمائندسائٹ سے گرفتار
گرفتارملزم مفتی شاکر اﷲ کاتعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے،پولیس
حساس ادارے نے سائٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکرجھنگوی سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا،گرفتارملزم ایس ایس پی سی آئی چوہدری محمداسلم کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتاہے۔
ایس آئی یو اورصدر پولیس نے5ٹارگٹ کلرز کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا ۔ ذرائع کے مطابق گرفتارملزم مفتی شاکر اﷲ کاتعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، جس نے انکشاف کیاہے کہ اس نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری محمداسلم کی مکمل ریکی کی تھی اوران کے آنے جانے والے راستے لیاری ایکسپریس وے پر وہ گزشتہ 3روزتک سوزوکی کے ہمراہ کھڑارہامگروہ اس راستے سے نہیں آئے جس کے بعد وہاں حملے میں ہلاک ہونے والے تحریک کے کارندے نعیم کی ڈیوٹی لگا دی جوحملے میں کامیاب رہا ، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ چوہدری اسلم پرحملے کا منصوبہ باجوڑ ایجنسی میں تیار کیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کیا ملزم نے مزید بتایا کہ ماڑی پور کے علاقے میں چوہدری اسلم نے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے3 کارندوں کوہلاک کیا تھاجبکہ ان کومارنے سے قبل ان کی رہائی کیلیے مبینہ طورپر36لاکھ روپے رشوت بھی وصول کی تھی،ملزم نے انکشاف کیاکہ ان کی ہٹ لسٹ پرسی آئی ڈی کے انچارج فیاض خان ، سی آئی ڈی چوہدری اسلم سیل کے انچارج علی رضا اور راجاخالد سرفہرست ہیں ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ پولیس نے کورنگی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران3 ملزمان دل محمدعرف دلو،زاہد حسین عرف ابا اورعمر اﷲ عرف ایوب عرف بوناکوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے3 پستول برآمدکرلیے۔پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ ملزم زاہدحسین بینک ڈکیتی اور دیگر6 سنگین مقدمات میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب ملزم تھا،ملزم دل محمد تھانہ زمان ٹاؤن اورابراہیم حیدری کے3ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں مفرور اور مطلوب تھا جبکہ گرفتار ملزم عمراﷲ تھانہ ڈاکس کے مقدمہ قتل میں مفرور اور مطلوب ملزم تھا ، ملزم عمر اﷲ نے ابتدائی تفتیش میں یہ بھی انکشاف کیاہے کہ اس نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر اے این پی کے کارکن وارث اور بچے شاہدکو قتل کیاتھا۔پریڈی پولیس نے صدر شارع لیاقت سے2ملزم رانافیصل اورمحمدعامر کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے2پستول برآمدکرلیے۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیاہے انھوں نے شاہ فیصل کالونی اوربلوچ کالونی تھانوںکی حدودمیں2افرادکوقتل کیاہے،گرفتارملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے، انھوں نے بتایاکہ گرفتارملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جواس سے قبل بھی جیل میں بندہوچکے ہیں۔