جیکولین فرنینڈس کو گرفتاری سے بچنے کیلئے مزید مہلت مل گئی
دہلی کی عدالت نے جیکولین فرنینڈس کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 15 نومبر تک موخر کیا ہے
بالی ووڈ اداکار جیکولین فرنینڈس کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی عدالت نے جیکولین فرنینڈس کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 15 نومبر تک موخر کیا ہے۔
جیکولین فرنینڈس کی عبوری ضمانت جمعہ کو ختم ہونی تھی اور عدالت ان کو گرفتار نہ کرنے پر پہلے ہی تفتیشی ایجنسی پر اظہارِ برہمی کرچکی ہے۔
اداکارہ پر اپنے بوائے فرینڈ چندر شیکھر سکیش سے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں جبکہ چندر شیکھر کروڑوں روپے کے بھتے لینے کے الزام میں جیل میں قید ہے۔
واضح رہے کہ چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بطور ملزم نامزد ہیں۔