رانا ثنا اللہ دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

طبعیت بلکل ٹھیک ہے، ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا، رانا ثناء اللہ کا آڈیو پیغام

فوٹو فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کرلیا گیا تاہم مریم اورنگزیب نے وزیرداخلہ کی خرابی صحت کو خبروں کو قیاس آرائی قرار دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے رانا ثناء اللہ کی طبعیت خرابی کی خبروں اور اسپتال میں داخلے کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ معمول کے طبی معائنے کے لئے اے ایف آئی سی راولپنڈی گئے تھے۔ اُن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 18 سال قبل 2004 میں رانا صاحب کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے۔
Load Next Story