کھلوناجہاز وہیلی کاپٹرز دہشتگردی میں استعمال ہوسکتے ہیں مراسلہ

20سے30کلومیٹر کی رینج تک اڑسکتے ہیں،ایسے کھلونوں کی فروخت پر نظر رکھی جائے

اسلام آباد میں بھی اسی طرزکاہیلی کاپٹر مسجد کے مینار سے ٹکرایا تھا، سیکیورٹی اداروں کوانتباہ۔ فوٹو: فائل

قانون نافذکرنے والے اداروں کوایک مراسلے میں کہا گیاہے کہ20سے30کلو میٹرکی رینج تک اڑنے والے کھلونا نما ایئر کرافٹس اورہیلی کاپٹرز ممکنہ طور پردہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہوسکتے ہیں۔


ایک رپورٹ کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں کوکہا گیاہے کہ لاہور، اسلام آبادسمیت دیگر بڑے شہروں میں کھلونا نماایئرکرافٹس اورہیلی کاپٹرزکی کھلے عام فروخت جاری ہے اور یہ20 سے 30کلو میٹر کی رینج تک اڑ سکتے ہیں،ایسے کھلونے ممکنہ طور پردہشت گردی میں استعمال ہو سکتے ہیں،مراسلے میں کہا گیاکہ ایسے کھلونوں کی کھلے عام فروخت پر کڑی نظر رکھنے اورمحتاط رہنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں اسی طرز کا ہیلی کاپٹرمسجد کے مینارسے ٹکرا کر گر گیا تھاجس میں کیمرہ نصب تھا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Load Next Story