امریکی لڑکی نے 27 سال بعد فیس بک پر اپنی ماں کو ڈھونڈ لیا
1986 میں نوزائیدہ کیتھرین کی ماں اسے ہوٹل کے باتھ روم میں چھوڑکرچلی گئی تھی
1986میں امریکا کے ایک فاسٹ فوڈریسٹورینٹ کے غسل خانے میں نوزائیدہ بچی کو چھوڑکرغائب ہونیوالی خاتون کواس کی بیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی مددسے تلاش کرلیا۔
27 سالہ کیتھرین ڈیپرل نے فیس بک پراپنی ماں کو2مارچ کوتلاش کرناشروع کیااوراسکی پوسٹ کو30ہزارمرتبہ شیئر کیا گیا،آخرکار اس کی ماں نے یہ پوسٹ دیکھ لی اور وکیل کی مدد سے کیتھرین سے رابطہ کیا۔ امریکی ریاست پینسلوینیا کے سیلین ٹاؤن میں کیتھرین ڈیپرل کو ''برگرکنگ بے بی''کے نام سے پہچانا جاتاہے۔انھوں نے امریکی میڈیاکوبتایاکہ پیرکوپہلی مرتبہ اپنی ماں سے مل کر انھیں ''حقیقی خوشی''ملی۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈپریس سے بات کرتے ہوئے اس کاکہنا تھاکہ میری ماں میرے تصور سے بھی زیادہ اچھی،بہت شفیق ہیں،اپنی بیٹی کو ریسٹورنٹ میں چھوڑنے والی خاتون کانام ظاہرنہیں کیا گیا جبکہ ان کی وکیل نے بتایاکہ ان کی موکلہ کو16 برس کی عمر میں جنسی زیادتی کانشانہ بنایاگیاجب وہ ملک سے باہر سفر کررہی تھیں،انھوں نے اپنے خاندان سے حمل چھپایااوراسی لیے اپنی نومولودبچی کواسپتال لیکرنہیں گئیں۔