شہباز شریف کا دورہ بیجنگ پاک چین تعلقات کاعکاس چینی سفیر
20ویں نیشنل کانگریس کے بعد دورہ چین کرنیوالے شہباز شریف پہلے سربراہ حکومت تھے
چینی سفیر نونگ رونگ نے پاک چین تعلقات کو نہایت منفرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ سے چین پاکستان تعلقات کی انفرادیت کی عکاسی ہوتی ہے جو 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے سربراہ حکومت تھے۔
چینی سفیر نونگ رونگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں نیشنل کانگریس اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے خصوصی حوالے سے انگریزی روزنامہ میں اپنے ایک حالیہ مضمون میں کہا کہ سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ 47 منصوبے شروع یا مکمل کیے جا چکے ہیں، اگلے مرحلے میں ہم پاکستان میں صنعتوں کے فروغ اور اس کی برآمدی مسابقت کو بڑھانے کے لیے صنعت، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو بہتر بنائیں گے۔ رواں سال چین کو پاکستان کی برآمدات 4 ارب ڈالر سے تجاوز ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران چین نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے بعد تعمیر نو کے لئے 500 ملین یوان کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا جس سے پاکستان کے لئے چین کی مجموعی امداد 1.16 ارب یوان (36ارب روپے) تک پہنچ گئی جو دیگر ممالک کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے۔