پہلا ٹی 20 آئرلینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی
ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 61 رنز بنائے
آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اورآئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔
ندا ڈار نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عالیہ ریاض 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔آئر لینڈ کی جانب سے اورلا پرینڈرگاسٹ نے 10 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے18.4 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔
پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز 3 میچز پر مشتمل ہے۔