بھارت کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ

پرتھوی ٹو میزائل 500 کلو گرام تک نیوکلیئر وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارتی میڈیا

پرتھوی ٹو میزائل 350 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، بھارتی میڈیا فوٹو: فائل

KARACHI:

بھارت نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کرلیا۔



بھارتی میڈیا کے مطابق جوہری صلاحیت رکھنے والے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے چندی پور میں کیا گیا، پرتھوی ٹو میزائل 500 کلو گرام تک نیوکلیئر وار ہیڈ لے جانے اور 350 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت اس سے قبل بھی پرتھوی میزائل کے کئی تجربات کرچکا ہے۔

Load Next Story