گوادر پورٹ پرجدید ترین سیکیورٹی سسٹم لگانے کا فیصلہ

پری میٹرک سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب کیلیے تجربہ رکھنے والی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب

پری میٹرک سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب کیلیے تجربہ رکھنے والی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب (فوٹو: رائٹر)

گوادر پورٹ اتھارٹی نے شہر کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ بنانے کی غرض سے گوادر پورٹ پر جدید ترین سکیورٹی سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کمپنیوں سے ٹینڈرز بھی طلب کر لئے گئے ہیں۔

گوادر پورٹ اتھارٹی نے پیپرا رولز کے مطابق پری میٹرک سکیورٹی سسٹم کی تنصیب کے لئے متعلقہ شعبے میں تجربہ رکھنے والی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کئے ہیں۔

ٹینڈڑز کی تفصیلات، شرائط اور شرائط پر مشتمل ٹینڈر دستاویزات گوادر پورٹ اتھارٹی کے صدر دفتر گوادر میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کے دفتر کے ساتھ ساتھ اتھارٹی کے کیمپ آفس کراچی سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔


بولی دہندگان یا ان کے نمائندوں کی موجودگی میں 29 نومبر 2022 کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس پاک چائنا فرینڈ شپ ایونیو گوادر میں ٹینڈرز کھولے جائیں گے۔

پری میٹر سکیورٹی سسٹم گوادر پورٹ ایک بلٹ ان ملٹی پرپز سسٹم ہوگا جو خطرات کا پتہ لگاتا ہے، نگرانی کرتا ہے اور حملے کے نمونوں کا تجزیہ کرتا ہے۔

منصوبے کے تحت گوادر کے لیے حفاظتی اقدامات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے لگ بھگ 675 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

 
Load Next Story