گلین میکسویل ٹانگ ٹوٹنے کے باعث کرکٹ سے دور ہوگئے

ڈاکٹرز نے کم از کم 3 ماہ آرام کا مشورہ دیدیا

ڈاکٹرز نے کم از کم 3 ماہ آرام کا مشورہ دیدیا (فوٹو: ٹوئٹر)

آسٹریلیا کے جارح مزاج کرکٹر گلین میکسویل سالگرہ کی تقریب کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رات گئے میلبرن میں حادثے کے دوران آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل ٹانگ ٹوٹنے کے بعد 3 ماہ تک کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی ٹانگ میں فریکچر ہوا ہے جس کے باعث انکی سرجری کروائی جائے گی اور میکسویل کم از کم جنوری تک تمام کرکٹ سے دور رہیں گے تاہم بگ بیش لیگ سے قبل فٹ ہونے کے امکانات ہیں۔


مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ سری لنکا کو انگلینڈ سے شکست، میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

میکسویل شام کو سالگرہ کی تقریب میں گئے جہاں وہ اپنے دوست کے ہمراہ ٹینس کورٹ کے گرد دوڑ رہے تھے کہ پاؤں پھسلنے سے گر گئے اور فریکچر ہوگیا۔

انجری کے باعث میکسویل انگلینڈ کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے باہر ہو جائیں گے جبکہ انکی جگہ شان ایبٹ انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
Load Next Story