بھارتی فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ گر کر تباہ 5 افراد ہلاک
بھارتی حکام کی طرف سے ابھی تک طیارہ گرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں انڈین ایئرفورس کا سی ون تھرٹی جے طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دو سال قبل امریکا سے خریدا گیا سی ون تھرٹی طیارہ گوالیار سے 72 میل دور مدھیا پردیش میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تاہم حکام کی طرف سے ابھی تک طیارہ گرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
واضح رہے کہ بھارت نے 2 سال قبل امریکا سے 110 کروڑ ڈالر مالیت کے 6 سی ون تھرٹی طیارے خریدے تھے جس میں سے ایک آج حادثے کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیا پردیش کی سرحدی حدود میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کو بھارتی فضائیہ نے ملائیشیا کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کے لئےبھی استعمال کیا تھا۔