نیب نےغیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں ایڈیشنل سیکرٹری اربن پلاننگ کو گرفتار کر لیا
محمد موسی نے گریڈ ایک سے گریڈ 15 تک 70 سے زائد افراد کو محکمہ پراسیکیوشن میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، نیب ذرائع
نیب نے محکمہ پراسیکیوشن میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں ایڈیشنل سیکرٹری اربن پلاننگ محمد موسی ترین کو گرفتار کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری اربن پلاننگ محمد موسی ترین کو محکمہ پراسیکیوشن میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، محمد موسی ترین پر الزام ہے کہ انھوں نے گریڈ ایک سے گریڈ 15 تک 70 سے زائد افراد کو محکمہ پراسیکیوشن میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔