گریڈ 19 کے افسر محمد افضال کو ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا چارج مل گیا
یہ عہدہ پروفیسر سلمان رضا کی سبک دوشی کے بعد سے خالی تھا، سلمان رضا کو اسکولوں سے سخت اختلافات کے بعد ہٹادیا گیا تھا
گریڈ انیس کے افسر محمد افضال کو ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا چارج دے دیا گیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن اتھارٹی ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز میں اسٹاپ گیپ ارجمنٹ کے طور پر گریڈ 19 کے افسر محمد افضال کو ڈائریکٹر جنرل کے دفتر کا چارج دے دیا۔
محمد افضال گریڈ کے لحاظ سے اس وقت ڈائریکٹوریٹ کے سینئر ترین افسر ہیں، انھیں اس سے قبل ڈائریکٹوریٹ آف کالجز اور سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول کے داخلوں کے لیے قائم مرکزی داخلہ کمیٹی میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔
تقرری کے متعلق نوٹی فکیشن کے بعد وہ ڈائریکٹوریٹ میں روز مرہ کے امور کی نگرانی کریں گے۔
یاد رہے کہ ڈائریکٹوریٹ میں سربراہ کی اسامی پروفیسر سلمان رضا کی سبک دوشی کے بعد سے گزشتہ کئی روز سے خالی تھی۔ پروفیسر سلمان رضا کو بھی اسکولوں سے سخت اختلافات کے بعد اس عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔