اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد کار حادثے میں جاں بحق
حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو ذرائع
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ سمیت 2 افراد کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ سرکاری گاڑی خود ڈرائیو کر کے لاہور سے پتوکی واپس جار ہے تھے کہ ان کی گاڑی پھولنگر کے قریب بائی پاس پر حادثے کا شکارہوگئی۔حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔