پنجاب و خیبرپختونخوا صارفین کیلیے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
ریونیو شارٹ فال کے باعث ’’سوئی ناردرن‘‘ نے نرخ بڑھانے کیلیے ’’اوگرا‘‘ سے رجوع کرلیا
پنجاب اور خیبرپختوںخوا کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوںمیں ایک مرتبہ پھر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ریونیو شارٹ فال پر قابو پانے کے لیے گیس قیمتوں میں بھاری اضافے کی درخواست کی ہے۔
اوگرا کے اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن نے14اکتوبر 2022ء کو اس مقصد کے لیے پٹیشن داخل کی تھی، جس میں مالی سال 2022-23 کے لیے ریونیو ضروریات کے تخمینے اور مجوزہ گیس قیمتوںپر نظرثانی کی استدعا کی گئی تھی۔
اوگرا کے مطابق اس پٹیشن پر غور کرنے کے لیے عوامی سماعت منعقد کی گئی، جس میں شرکت کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، صارفین اور عام افراد کو دعوت دی گئی تھی اور ان سے کہا گیا تھا کہ وہ سوئی ناردرن کی درخواست پر اپنا نقطہ نظر پیش کریں۔
سوئی ناردرن نے اپنی پٹیشن میں رینیو شارٹ فال کا تخمینہ 178,814ملین روپے ظاہر کیا ہے، جس میں 445 ملین روپے کا تخمینہ ایل پی جی ایئر مکس پروجیکٹ کے حوالے سے لگایا گیا ہے۔
سوئی ناردرن نے اس شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے یکم جولائی2022ء سے گیس کی اوسط قیمت میں 488.08 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔
سوئی ناردرن نے اپنے تخمینے میں گزشتہ برسوں کے 295,268 ملین روپے کے شارٹ فال کو بھی شامل کیا ہے، چنانچہ کمپنی نے گیس کی اوسط مجوزہ قیمت میں مجموعی طور پر 1,294.02روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی استدعا کی ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگا۔