وفاقی حکومت نے پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ کی تشکیل نو کر دی
وفاقی وزیر خزانہ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، نجی شعبے سے بھی 2ڈائریکٹرز بورڈ میں شامل
وفاقی حکومت نے پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ کی تشکیل نو کردی ہے۔
ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔تشکیل نو پروگرام کے تحت وفاقی وزیر خزانہ پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے اور بورڈ میں نجی شعبے سے بھی 2 ڈائریکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نجی شعبے سے معیشت داں اور آئی کیپ کے سربراہ اشفاق تولہ اور سید ساویل میکال حسین کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کیا گیا ہے، وفاقی سیکرٹری خزانہ، وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی اور وفاقی سیکرٹری قانون بھی بورڈ میں شامل ہیں۔ سی ای او پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ بھی بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہوں گے۔
حکام نے بتایا کہ سعودی عرب کی معاونت سے پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ 2014 میں تشکیل دیا گیا تھا، سعودی عرب نے اس کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالرز مہیا کیے تھے۔