آسام میں بھارتی فوج پرحملہ ملٹری آپریشن ادھورا چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوئی
یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کے جنگجوؤں نے بھارتی فوج کی مائن پروف گاڑی کو بھی تباہ کردیا
بھارتی ریاست آسام میں علیحدگی پسند عسکری جماعت ''الفا'' کے جنگجوؤں نے انڈین آرمی کے قافلے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج جان بچانے کے لیے ملٹری آپریشن ادھورا چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لیے جانے والے فوجی قافلے پر کالعدم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (الفا) کے جنگجوؤں نے گھات لگاکر حملہ کردیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں نے بھارتی فوج کے قافلے پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔ اچانک ہونے والے حملے سے بھارتی فوج کے اہلکاروں نے خوف زدہ ہوکر گاڑی سے اتر کر محفوظ مقام کی جانب دوڑ لگا دی۔
یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی میں بھارتی فوج کی باردوی سرنگ پروف گاڑی کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا جب کہ جان بچانے کی کوشش میں گاڑی سے اتر کر بھاگنے والے کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب بھارتی فوج نے الفا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کو ناکام بنادیا اور جوابی فائرنگ میں یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کا ایک جنگجو شدید زخمی ہوگیا۔
واضح رہے کہ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام ایک علیحدگی پسند تنظیم ہے جو ریاست آسام کی بھارت سے علیحدگی حاصل کرکے ایک آزاد اور خود مختار ریاست بنانے کے لیے مسلح جدوجہد کر رہی ہے جس کے باعث حکومت نے 1990 میں تنظیم پر پابندی لگا دی تھی۔