دیامر میں نذر آتش شدہ اسکول کی رونقیں بحال
طالبات کا حصول تعلیم کے لئے اپنے عزم کااظہار
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے نذر آتش کئے گئے اسکول میں پھر سے رونقیں بحال ہوگئیں۔
طالبات نے حصول تعلیم کے لئے اپنے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیم حاصل کریں گی۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں تعلیم کا حق دیا ہے اور کوئی بھی انسان اسے ہم سے چھین نہیں سکتا۔
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے لڑکیوں کا نذرآتش کیاگیا اسکول آج پھر سے طالبات کے قہقہوں سے گونج اٹھا۔ جس کا افتتاح پارلیمانی سیکرٹری محکمہ تعلیم ثریا زمان نے کیا۔
اس موقع پر کمشنر دیامر، ڈپٹی کمشنر چلاس اور اسسٹنٹ کمشنر داریل بھی موجود تھے۔ تعمیر کے بعد اسکول ایک ماڈل اسکول کی تصویر پیش کررہاہے جس میں کمپیوٹر لیب کے ساتھ ساتھ لائبریری بھی ہے۔ آج اسکول کے بچے پڑھائی میں واپس آنے پر زیادہ پرجوش دکھائی دے رہے تھے اور ان کی آنکھیں امید سے بھری ہوئی تھیں۔
آج اسکول میں پہلے سے زیادہ تعداد میں طالبات موجودگی ان شرپسندوں کے لئے ایک پیغام تھا جنہوں نے اسکول کو نذر آتش کیا تھاکہ ہم علم حاصل کریں گے۔ ہم اپنے اس بنیادی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں تعلیم کا حق دیا ہے اور کوئی بھی انسان اسے ہم سے چھین نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: دیامیر میں اسکول جلانے کے باوجود طالبات کی پڑھائی جاری