نارتھ ناظم آباد میں مٹی کا تودا گرنے سے2 بھائی جاں بحق

دونوں بھائی گھرکی پانی کی لائن جوڑ رہے تھے کہ مٹی کا تودا گر گیا، پولیس

فوٹو: فائل

نارتھ ناظم آباد میں میٹھے پانی کی لائن کیلئے کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے2بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تھانہ شاہراہ نورجہاں کےعلاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایس بلال مسجد کے قریب مٹی کا تودا گرنےسےدوافرادجاں بحق ہوگئےجن کی لاشیں ضابطےکی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔

پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں بھائیوں کی شناخت 22 سالہ صفیان اور25 سالہ مزمل کے نام سے کی گئی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ میٹھے پانی کی لائن ڈالنے کے لیے گہری کھدائی کی گئی تھی،بحق ہونے والے دونوں بھائی اپنے گھرکی پانی کی لائن جوڑ رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودا گر گیا جس کے باعث دونوں موقع پرجاں بحق ہو گئے۔

دوسری جانب صدرپاسپورٹ آفس کے قریب زیرتعمیر بلڈنگ کی چھٹی منزل سے گرکرایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 22 سالہ سلیم ولد میوہ خان کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص مزدور تھا اور حادثہ کام کے دوران پیش آیا ، فوری طور پر متوفی شخص کی رہائش معلوم نہ ہوسکی۔
Load Next Story