بلوچستان بلدیاتی انتخابات مخصوص نشستوں پر 3 ہزار خواتین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی کونسل کی مخصوص نشستوں کیلیے کاغذات نامزدگی کرانے کا مقررہ وقت ختم ہوگیا، الیکشن کمیشن
بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی کونسل میں مخصوص نشستوں کے لیے 3 ہزار 263 خواتین سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی کونسل کی مخصوص نشستوں کیلیے کاغذات نامزدگی کرانے کا مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ ان اضلاع میں خواتین کی 2082 مخصوص نشستوں پر 3263 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کسان کی 902 مخصوص نشستوں پر 1820 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جبکہ ورکرز کی 902 نشستوں پر 1807 کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرنگ افسران 15 سے 17 نومبر تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور پھر تصدیق کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔