ورلڈ ٹوئنٹی 20 ایونٹ کے بعد سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو سیریز کیلیے مدعوکرلیا

کیویز کے ایک ماہ طویل دورے کا آغاز پالے کیلی میں 30 اکتوبر کو ٹی 20 سے ہوگا

کیویز کے ایک ماہ طویل دورے کا آغاز پالے کیلی میں 30 اکتوبر کو ٹی 20 سے ہوگا. فوٹو فائل

ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے بعد سری لنکن ٹیم نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گی۔


کیویز کے ایک ماہ طویل دورے کا آغاز پالے کیلی میں 30 اکتوبر کو ٹی 20 سے ہوگا، یکم نومبر کو پہلا ون ڈے بھی اسی میدان میں منعقد ہوگا۔

4 نومبر کو دوسرے او ڈی آئی کیلیے دونوں ٹیمیں کولمبو جائیں گی، دارالحکومت میں 6 نومبر کو تیسرا ایک روزہ میچ بھی کھیلا جائیگا جبکہ ون ڈے سیریز کے دواختتامی مقابلے 10 اور 12 نومبر کو ہمبنٹوٹا میں ہوں گے، گال میں 17 سے 21 نومبر تک پہلا جبکہ کولمبو میں 25 سے29 تاریخ تک دوسرا ٹیسٹ شیڈول کیاگیا ہے۔
Load Next Story