راولپنڈی میں پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف مقدمات درج
پولیس پی ٹی آئی مظاہروں کے خلاف حرکت میں آگئی
پولیس نے پی ٹی آئی دھرنوں اور مظاہروں کے خلاف ایک ہفتے بعد مقدمات درج کرنے کا آغاز کردیا۔
پنجاب حکومت کے خوف سے پولیس نے دو مقدمات نامعلوم افراد کے خلاف درج کیے۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی مظاہروں کے خلاف موٹروے ایم ون پر دھرنا دینے اور عام شاہراہ کو بند کرنے کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں پولیس ملازم کی مدعیت میں درج کیا ہے۔
دوسرا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں 50 سے 60 نامعلوم افراد کے خلاف جی ٹی روڈ کو بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا درج کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس نے ہائی کورٹ کی کارروائی سے بچنے کے لیے مقدمات درج کیے ہیں جن میں پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنما کو نامزد کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے، دیگر تھانوں میں بھی مزید مقدمات درج کیے جائیں گے۔