اختیارات کا غلط استعمال نیب نے فیصل واوڈا کو طلب کرلیا

مالی فوائد کے الزامات کی انکوائری کی جائے گی، نیب

فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو نے سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کو مالی فوائد اور اتھارٹی کے غلط استعمال پر طلب کرلیا۔


نیب کے مطابق سابق وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے اختیارات کے غلط استعمال اور مالی فوائد کے الزامات کی انکوائری کی جائے گی۔

فیصل واؤڈا کو 17نومبر 2022ء کو دوپہر 2بجے نیب اسلام آباد آفس جی سیکس میلوڈ میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، انہیں دستاویزی ثبوت کے ہمراہ اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load Next Story