وزارت داخلہ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں مزید شواہد جمع کرادیے

سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس جمعے کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست بھی جمع کروادی گئی

وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں مزید شواہد جمع کروادیے۔

سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت جمعہ کو ہو گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست بھی جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس زیر التوا ہے جس میں مختلف رہنماؤں کے ٹویٹس ۔ اخباری تراشے اور25 مئی کے احتجاج کے دوران کے مختلف وڈیو کلپس بھی جمع کروانے کی اجازت دی جائے۔


دوسری جانب سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربرا ہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ توہین عدالت کیس کی سماعت جمعہ کے روز دن گیارہ بجے کرے گا ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کے اپنے دستخظوں سے تفصیلی جواب طلب کیا تھا جبکہ عمران خان کے وکیل بابر اعون اور فیصل چوہدری سے عدالت کو دی گئی یقین دہانیوں کی تفصیلات طلب کیں جس پر عمران خان ، بابر اعوان اور فیصل چوہدری نے اپنے جوابات سپریم کورٹ میں جمع کروادیے ہیں۔
Load Next Story