عمران خان کو ملنے والی گھڑی کی فروخت پر سعودی عرب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی دفتر خارجہ
سعودی حکام کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی یا دیگر اشیا کے حوالے سے کوئی تحریری شکایت سامنے نہیں آئی، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو تحفہ میں ملنے والی گھڑی کے بارے میں سعودی حکام کی جانب سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کا علم ہے۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ سعودی حکام کی جانب سے تحائف کی فروخت کے حوالے سے کسی تحریری یا زبانی شکایت کا علم نہیں اور نہ ہی پاکستان کو ایسی کوئی شکایت موصول ہوئی ہے۔
ارشد شریف قتل کیس
ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہمارے کینیا میں ہائی کمشن نے ارشد شریف کی شناخت، پوسٹ مارٹم اور نعش واپس لانے کیں فعال کردار ادا کیا، دفترخارجہ نے اس حوالے سے بھرپور مدد فراہم کیا، ارشد شریف کے قتل پر تحقیقات سے وزارت داخلہ ہی آگاہ کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو ملے قیمتی تحائف 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے، تاجر عمر فاروق کا دعویٰ
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان
انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان دفتر خارجہ نے نہیں کیا، ہم نے یہ کہا کہ ان کے دورے کے حوالے سے تاریخیں باہمی مشاورت سے طے کی جا رہی ہیں، یہ دورہ کارڈز پر ہے اور جلد ہو گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد پاکستان سعودی عرب سپریم کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس میں متعدد معاہدے متوقع ہیں۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لوٹائے پاکستان کشمیر کے مسئلے کو تمام عالمی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا، مسئلہ کشمیر صرف اقوام متحدہ متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کے حل پر یقین رکھتا ہے۔