خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

گھر کے باہر مسور کی دال
طیب جمیل ، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کے باہر کوئی مسور کی دال پھینک گیا ہے اور میرا بھائی اس سے گزر کر گھر آ گیا ہے۔ جس پہ میری امی بہت ناراض ہیں وہ مسلسل بھائی کو ڈانٹ رہی ہیں کہ تم نے اس کو کیوں پھلانگا ۔ پھر میں نے دیکھا کہ ہمارا بکرا کوئی چرا کر لے گیا ہے ۔

تعبیر : اس، خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز، پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

تیل کا ڈبہ
سلطان علی، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے ابو کو کسی نے تیل کا ڈبہ دیا ہے جو کہ شائد کسی نے چرا لیا ہے یا کہیں گر گیا ہے ۔ کچھ سمجھ نہیں آ رہی مگر وہ کافی پریشان ہوتے ہیں اور میرے دادا ابو بھی ان سے بہت ناراض ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ دشمن کے غالب آنے کا خدشہ ہے ۔کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

باغیچہ کے پودے سیاہ ہونا
صائمہ شہزادی ، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کا باغیچہ بالکل کالا ہو گیا ہے ۔ سارے ھرے بھرے درخت اور پھول دار پودے بالکل کالے سیاہ ہو چکے ہیں جبکہ آس پاس کے لوگوں کے ایسے ہی ھرے بھرے ہیں ۔ میں یہ دیکھ کر بہت زیادہ پریشان ہوتی ہوں اور اپنی والدہ کو بلانے کے لئے نیچے دوڑتی ہوں ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں۔

آسمان پر روشنی
صبا کلثوم ، شیخوپورہ

خواب : میں نے دیکھا کہ میں شائد اپنے گھر کی چھت پہ کھڑی ہوں اور وہاں اتنی روشنی ہے جیسے نور کی برسات ہو ۔ میں سوچتی ہوں کہ جانے آج کوئی عبادت کی رات ہے جو آسمان اس قدر روشن اور پرنور ہے ۔ میرا دل اس جگہ سے ہٹنے کو نہیں کرتا مگر میری والدہ مجھے اذان ہونے پہ نیچے بلانے لگ جاتی ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

شور مچانا
محمد راشد، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میرے دوست کہیں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے خوب شور مچا رہے ہیں ۔ پھر گانے گاتے ہوئے ہم اذان دینا شروع کر دیتے ہیں جس پہ باقی دوست ہنسی کے مارے لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں ۔ ایک ہمارا دوست سب کو اس طرح کا مذاق کرنے سے منع کرتا ہے مگر کوئی اس کی بات سنتا نہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

سیڑھیاں ختم نہیں ہوتیں
محمد جاوید، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میں جیسے کہیں گول گول سیڑھیاں اتر رہا ہوں اور ساتھ ساتھ دکھی بھی ہوں ، شائد کہیں سے مجھے کسی چیز کے لئے منع کر دیا گیا ہے اور میں اس بات سے پریشان ہوں کہ اس شخص کے میں پیسے ہی نکال کر لے آتا ۔ راستہ بالکل اتراء ہی چلا جاتا ہے ۔ میں بہت کوشش کے باوجود کوئی اور راستہ تلاش نہیں کر پاتا ، یہ چیز مجھے پریشان کرتی جا رہی ہے کہ آخر اتنی زیادہ سیڑھیاں کیوں ہیں جو جانے کہاں اترتی جا رہی ہیں ۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے ۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبیﷺ کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

کچن میں بچھو
فاطمہ غوری، گوجرانوالہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کے کچن میں ایک بچھو ہے جس کو میری کام والی نے دیکھا ہے اب ہم سب مل کر اس کو تلاش کر رہے ہیں مگر وہ کہیں نظر نہیں آتا ۔ میری ساس مجھے ڈانٹتی ہیں کہ وہ میری لاپروائی سے کچن تک پہنچ سکا ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

گھر میں سانپ
پروین ساجد، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے گھر کے صوفے کے پاس دو تین سانپ ہیں جو سکون سے ادھر لیٹے ہوئے ہیں۔ میں ان کو دیکھ کر ایک دم بہت ڈر جاتی ہوں اور گھبرا کا چیخیں مارنے لگتی ہوں جس پہ وہ ادھر ادھر رینگنے لگتے ہیں ۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

دوپٹے پھٹے ہوئے ہونا
شازیہ رمضان ، لاہور


خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری الماری رکھے سارے دوپٹے پھٹے ہوئے ہیں ۔ میں کالج جانے کے لئے جب بھی کوئی دوپٹہ نکالتی ہوں وہ بالکل تار تار ہو چکا ہوتا ہے ۔ میں بہت پریشان ہوتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ میں اب کیسے گھر سے باہر جاوں گی ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

مسجد کی صفائی کرنا
بلال احمد ، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی پرانی سی مسجد میں صفائی کر کے اذان دیتا ہوں اور ایک دم وہاں بہت سے لوگ آ جاتے ہیں اور مسجد میں بہت چہل پہل ہو جاتی ہے ۔ امامت کروانے کے بعد میں دیکھتا ہوں کہ کچھ لوگ وہاں بیٹھے تلاوت اور ذکر کرنے لگتے ہیں ۔ میں بھی ان کے پاس بیٹھ کر تلاوت قرآن شروع کر دیتا ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

کپڑوں میں آگ لگنا
رابعہ شکیل، فیصل آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کچن میں کام کر رہی ہوں اور مجھے نہیں پتہ چلا کب میرے دوپٹے نے آگ پکڑ لی اور دونوں سروں سے بھڑکتی ہوئی میری گردن تک آ گئی ۔ میں بہت چیخیں مارتی ہوں مگر اس وقت کوئی بھی میرے پاس نہیں آتا ۔ کوشش کر کے دوپٹہ گلے سے نکالتی ہوں مگر میری قمیض پہ بھی آگ لگ جاتی ہے۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

سامان گم ہونا
صائمہ شہزاد، لاھور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کا کوئی سامان گم ہو گیا ہے اور ہم بہت پریشان ہیں کہ کیسے اس کو تلاش کریں۔ میری والدہ تو رونے لگ جاتی ہیں کیونکہ ان کے جہیز کے قیمتی سمان میں سے بھی چیزیں غائیب ہوتی ہیں ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

سرمہ تحفے میں ملنا
صبا کلثوم ، شیخوپورہ

خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے ہمسائیوں کے گھر ہوں اور وہاں ان کے کوئی عزیز ہیں جو مجھے سعودی عرب کا کوئی مشہور سرمہ دیتے ہیں جو میں تو نہیں لینا چاہتی تھی مگر وہ زبردستی دے دیتے ہیں اور ان کی دادی بھی مجھے بہت پیار کرتی ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالء کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

ویران عمارت
ماجدہ بیگم، لاھور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی ویران سی بلڈنگ میں ہوں اور میرے علاوہ ادھر کوئی نہیں ہے ۔ میں کافی خوفزدہ ہو کر اوپر نیچے جاتی ہوں مگر ساری بلڈنگ ہی خالی ہوتی ہے اور میں اس پریشانی میں ہوتی ہوں کہ میں اب اکیلی یہاں کیسے رہوں گی جبکہ کوئی دوسرا شخص یہاں موجود نہیں ہے ۔ دل ہی دل میں میں کافی خوفزدہ بھی ہوتی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

سرکاری دفتر میں کام کرنا
محمد جاوید، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی سرکاری دفتر میں موجود کچھ لکھنے پڑھنے والا کام کر رہا ہوں مگر مجھے خود بھی نہیں پتہ کہ میں ایسا کیوں کر رہا ہوں۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

خون نکلنا
فاطمہ غوری، گوجرانوالہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں شائد کہیں جانے کے لئے تیار ہو رہی ہوں اور خوب چمک دمک والے کپڑے پہنے ہوئے ہوں ۔ اچانک کچھ چپچپاھٹ محسوس ہوتی ہے تو میں دیکھتی ہوں جیسے میرے پیٹ سے خون نکل رہا ہے پھر میری چیخیں سن کر میری ساس اور میرے میاں مجھے جلدی سے ہاسپٹل لے جاتے ہیں جہاں ڈاکٹر نے کہا کہ میری ناف سے بہت زیادہ خون نکل رہا ہے ۔ میرے گھر والے بہت زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں اور میں پریشانی میں جیسے نیم بے ھوش ہو جاتی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

مگر مچھ حملہ کرتا ہے
پرویز ملک، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ایک پارک میں جہاں ہم کھیل رہے ہیں، وہاں درختوں کے جھنڈ میں کوئی مگر مچھ آ گیا ہے اور میرا پاوں غلطی سے اس پہ آ گیا ہے جس پہ وہ تیزی سے میری طرف لپکتا ہے اور میں چیخیں مارتا ہوا باغ کے دوسری طرف جاتا ہوں مگر وہ بہت تیزی سے میری ہی طرف بھاگتا ہے جبکہ باقی میرے دوست ادھر ہی کھڑے رہتے ہیں اور کوئی بھی مجھے بچانے کے لئے کوشش نہیں کرتا اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے۔جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
Load Next Story