کھوسکی میں گیسٹرو پھیل گیا بچہ جاں بحق سیکڑوں افراد متاثر

بچوں میں جھٹکوں کی وبا بھی عام ہوگئی، ساحلی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے باعث لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے

بچوں میں جھٹکوں کی وبا بھی عام ہوگئی، ساحلی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے باعث لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے فوٹو : فائل

کھوسکی اور نواح میں گیسٹرو پھیل گیا، بچہ جاں بحق، سیکڑوں افراد مرض میں مبتلا۔


تفصیلات کے مطابق خشک سالی اور قحط سے ضلع بدین کے سرحدی علاقوں میں گیسٹرو اور بچوں میں جھٹکوں کی بیماری وبائی صورت اختیار کررہی ہے جس کے باعث ایک یوسی مٹھی تھری میں کم سن بچہ شاہ زیب ملاح جاں بحق ہوگیا جبکہ سیکڑوں بچے مرض میں مبتلا ہیں۔ چھوٹے بچوں میں جھٹکوں کی بیماری بھی عام ہوگئی ہے جس میں مبتلا اب تک ایک درجن سے زائد بچے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔

کھوسکی کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ تھر پار کر میں خشک سالی کے باعث جو ہلاکتیں ہوئی تھیں اب یہی صورت حال بدین کے تھر پارکر سے ملحقہ علاقوں میں بھی پیدا ہو رہی ہیں۔ علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں جس کے باعث علاقے میں گیسٹرو اور دیگر وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔ دوسری جانب کھوسکی شادی لارج اور اس کے گرد نواح کے رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے فوری طور پر علاقے میں امدادی کیمپ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story