قومی ویمنز ٹیم کیلئے ایک بار پھر کوچ کی تلاش شروع
ڈیوڈ ہیمپ کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد سلیم جعفر کو ذمہ داری سونپی گئی تھی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بار پھر ویمنز ٹیم کے ہیڈکوچ کی تلاش شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق نیا کوچ لانے کے باوجود بسمعہ معروف کی جگہ کسی نئی کھلاڑی کو قیادت سوپننے کا فوری امکان دکھائی نہیں دیتا جبکہ ڈیوڈ ہیمپ کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد سلیم جعفر کو عبوری کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
پی سی بی نے ویمنز کوچنگ کے خواہمشند ملکی اور غیر ملکی امیدواروں سے 20 نومبر تک درخواستیں طلب کررکھی ہیں۔
آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی ویمنز ٹیم تین صفر سے سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی جبکہ ٹی20 سیریز میں دو ایک سے قومی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک آئرلینڈ ویمنز ٹی20: مہمان ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی
پاکستانی ٹیم کا اصل ہدف 10 فروری سے جنوبی افریقہ میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھانا ہے۔
جنوبی افریقہ روانگی سے قبل پاکستانی ویمنز ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا میں نئے کوچ کے ساتھ ٹیم کو بھجوانا چاہتا ہے۔